پاکستان میں نئی تاریخ رقم ہو گئی ۔۔ معروف پاکستانی وزیر نے اپنی ساری تنخواہ کسے دیدی؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے

کوئٹہ : کوئٹہ مٰیں وزیر اعلی ٰ بلوچستان سیلانی دستر خوان کا افتتاح کیا ۔افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس  نے کہا  کہ نیک نیتی سے کئے گئے کام کا نتیجہ اچھا نکلتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ  جتنا بھی وقت ملا عوامی مسائل حل کرنے کی کوشس کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے اپنی تنخواہ سیلانی ٹرسٹ کو دینے کا اعلان کر دیا ۔انہوں نے کھانے کا ذائقہ بھی چکھا۔ خیال رہے کہ  سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام کوئٹہ  میں غریبوں ، یتیموں اور مستحق افراد میں گرم کپڑے ، کوٹ ، جرسیاں اور دیگر سامان تقسیم کیا جاتا ہے ۔

سیلانی دستر خوان میں ابتداء میں 5 ہزار غرباء اور مستحق افراد کو مفت کھانا اور صبح کا ناشتہ فراہم کیا جائے گا ، جس میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا ۔

منٹوں میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اس لڑکی کی مکمل وڈیو منظر عام پر ۔۔ اس میں مسلمانوں کیخلاف کیا شرمناک باتیں ہیں ؟ جان کر آپ بھی آگ بگولاہو جائیں گے

لاہور (ویب ڈیسک) یا پرکاش کی ویڈیو نے ایک ہی دن میں شہرت کے کئی ریکارڈ توڑ دئیے، ویوڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے اسٹوڈنٹس ایک دوسرے سے اپنی محبت کا اظہار اشاروں میں ہی کر دیتے ہیںاپنی اداؤں سے راتوں رات سوشل میڈیا پر چھاجانے والی بھارتی اداکارہ پریا پرکاش کے خلاف مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کی شکایت درج کرائی گئی ہے۔

ان کی ویڈیو کو انسٹاگرام پر بہت زیادہ پسند کیا گیا، کہ ان کے فالورز میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔فلم ابھی نمائش کیلئے پیش نہیں کی گئی تاہم اس کا ابھی تک ایک گانا ’ مانیکا ملاریا پووی‘ جاری کیا گیا ہے اور یہ ویڈیو کلپ اسی گانے سے لیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر پریا کی محض 30 سیکنڈ کی ایک وڈیو نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی اور اس ویڈیو سے اداکارہ کو خوب شہرت ملی، پریا کی اس وڈیو ایسی چلی کے اس کا جادو ابھی بھی کم نہ ہو سکا،

تاہم اب پریا پرکاش کو ایک مشکل صورتحال کا سامنا ہے، کیونکہ ان کیخلاف مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے پر شکایت درج کرائی گئی ہے۔انڈین میڈیاکے مطابق پریا کے خلاف بھارتی شہر حیدرآباد کےعلاقے فاروق نگر کے رہائشی نوجوانوں پر مشتمل گروپ نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا ہے کہ پریا کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ملیالم گانے’’مانیکا ملارایا پووی‘‘ میں شامل چند الفاظ ایسے ہیں جن سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہیں چند لوگوں کی جانب سےشکایت موصول ہوئی ہے کہ گانے میں ایسے بول ہیں جن سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں لیکن شکایت کے ساتھ نوجوانوں کے گروپ نے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا لہٰذا فی الحال اس حوالے سے ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔پریا کے گانے کے دوسرے حصے کو بھی سوشل میڈیا پر پسند کیا جا رہا ہے

کر کٹ شائقین ہوجائیں تیار۔۔۔ پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز اب ایک ساتھ ایک ہی ٹیم کے طور پر کھلیں گے! جانیے یہ میچ کب اور کہاں ہورہا ہے؟

لاہور (نیوزڈیسک) رواں سال مئی میں اس بات کا قوی امکان ہے کہ روایتی حریفوں کے کھلاڑی شائقین کرکٹ کو ایک ہی ٹیم کیلئے کھیلتے نظر آئیں۔بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث ویسے تو پاکستان اور بھارت کے مابین باہمی سیریز کا فی الحال دور دور تک کوئی امکان نظر نہیں آ رہا ہے

تاہم رواں سال مئی میں اس بات کا قوی امکان ہے کہ روایتی حریفوں کے کھلاڑی شائقین کرکٹ کو ایک ہی ٹیم کیلئے کھیلتے نظر آئیں۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جزائر الغرب الہند میں طوفانوں سے متاثرہ خاندانوں کے لئے امداد جمع کروانے کی غرض سے 31 مئی 2018ء کو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ویسٹ انڈیز اور آئی سی سی ورلڈ الیون کے مابین ایک ٹی ٹونٹی میچ کروانے کا فیصلہ کیا ہے،

اس مقابلے کو انٹرنیشنل میچ کا درجہ حاصل ہو گا اور یہ براہ راست نشر کیا جائے گا۔قومی ٹیم اس میچ سے قبل ہی انگلینڈ میں موجود ہو گی جہاں یکم جون کو اس نے لیڈز کے مقام پر انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے،

تاہم ممکنہ طور پر ٹیسٹ سکواڈ میں شامل نہ ہونے والے کھلاڑی فخر زمان اور شاداب خان اس میچ میں ان ایکشن ہو سکتے ہیں۔اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ پاکستانی شائقین ایک مرتبہ پھر شاہد خان آفریدی کو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ان ایکشن دیکھیں۔

عمران خان کی دعوت پر چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت ؟ کپتان کے سب سے پرانے دوست و سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار بارے بڑی خبر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چوہدری نثار عمران خان کے اتنے قریب ہونے کے باوجود پی ٹی آئی میں شامل کیوں نہیں ہو سکتے،معرو ف صحافی نے وجہ بتا دی۔تفصیلات کے مطابق نجی چینل کے ایک پروگرام میں معروف صحافی سلیم سافی سے سوال کیا گیا کہ عمران خان نے چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی ہے

جب کہ چوہدری نثار کے اپنی پارٹی سے بھی اختلافات چل رہے ہیں تو کیا چوہدری نثار پی ٹی آئی کو جوائن کر لیں گے۔ جس کا جواب دیتے ہوئے سلیم سافی نے کہا کہ چوہدری نثار کچھ بھی کر سکتے ہیں لیکن پی ٹی آئی میں شمولیت کبھی بھی اختیار نہیں کر سکتے کیونکہ چوہدری نثار عمران خان کو بہت قریب سے جانتے ہیں اور عمران خان کو جو جتنا قریب سے جانتا ہو وہ ان سے اتنا ہی دور چلا جا تا ہے

جس کی ایک مثال حفیظ اللہ نیازی ہیں۔اور چوہدری نثار کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی نہ کرنے کی ایک اور بڑی وجہ یہ ہے کہ چوہدری نثار مشرقی اور راجپوتانہ اقدار کو پسند کرتے ہیں۔

اور اس میں وہ کسی حد تک بھی چلے جاتے ہیں جب کہ عمران خان میں اور بے شمار خوبیاں ہوں گی لیکن مشرقی اقدار ان کی شخصیت کو چھو کر بھی نہیں گزری۔اس لئے چوہدری نثار کبھی بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہ چوہدری نثار نے کچھ روز قبل ایک پریس کانفرس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے اندر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔جس کے بعد عمران خان نے چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔

اناللہ وانا الیہ راجعون سعودی شاہی خاندان سوگ میں ڈوب گیا۔۔ فضا سوگوار

ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی شہزادے عبدالعزیز بن بندر انتقال کر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی شاہی خاندان سوگ میں ڈوب گیا ہے۔ سعودی شہزادے عبدالعزیز بن بندر انتقال کر گئے ہیں۔ شہزادہ عبدالعزیز کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔

شہزادہ عبدالعزیز کو سرکاری اعزاز کیساتھ ریاض میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ نماز جنازہ بعد از نماز عصر ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔

اور لو اپنے والد صاحب سے پنگے ۔۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کو زوردار جھٹکا۔۔بھارتی کرکٹر ز ششدر ۔۔ پاکستانی جھوم اٹھے

دبئی (نیٹ نیوز) پاکستانی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیم رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، نیوزی لینڈ نے بھارت سے دوسری پوزیشن چھین لی، انگلش ٹیم 3 درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلی گئی، افغانستان نے بنگلہ دیش کے بعد سری لنکا کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے آٹھویں پوزیشن سنبھال لی۔

نیوزی لینڈ نے ایک درجے ترقی کے ساتھ بھارت کو دوسری پوزیشن سے محروم کر دیا، بھارت تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گیا، آسٹریلوی ٹیم 2 درجے ترقی پا کر چھٹے سے چوتھے نمبر پر آ گئی، ویسٹ انڈیز پانچویں نمبر پر برقرار ہے، جنوبی افریقہ بھی ایک سیڑھی چڑھ کر چھٹے نمبر پر آ گیا،

انگلش ٹیم سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز میں متواتر تین شکستوں کے بعد تین درجے گرنے کے بعد چوتھے سے ساتویں نمبر پر چلی گئی، افغانستان نے بنگلہ دیش کے بعد سری لنکا کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے آٹھویں پوزیشن سنبھال لی۔ سری لنکا نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہے۔

انتظار کی گھڑیاں ختم ۔۔ناقابل یقین خوشخبری آگئی،نواز شریف کا چہرہ خوشی سے کھل اُٹھا، لیگی کارکنون کے بھنگڑے، مٹھائیاں تقسیم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ کی جانب سے نہال ہاشمی کو نااہلی سزا سنائے جانے کے بعد انکی سینٹ سے نشست خالی ہو گئی تھی جس پر مسلم لیگ کے میاں مرغوب احمد نے اپنے کاغذات جمع کروائے تھے۔ نہال ہاشمی کی خالی نشست پر سکروٹنی کا عمل جاری ہے

لیکن دوسری جانب الیکشن کمیشن نے تمام اعترازات مسترد کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے میاں مرغوب کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیےگئےہیں جس وجہ سے مسلم لیگ کیمپ میں خوشیوں کا سماں ہے۔

انتظار کی گھڑیاں ختم ۔۔حسین حقانی کی گرفتاری۔۔ پاکستانیوں کیلئے اہم ترین خبر

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے میموگیٹ کیس میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ حسین حقانی کے وارنٹ گرفتاری حلف کی خلاف وزری پر جاری کیے گئے۔

واضح رہے کہ 2 فروری کو سپریم کورٹ نے امریکا میں مقیم سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کے حوالے سے متنازع میمو گیٹ کیس کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تین رکنی بینچ تشکیل دیا تھا جبکہ حسین حقانی اور کیس میں دیگر فریقین بشمول سابق وزیر اعظم نواز شریف کو نوٹسز جاری کر دیے گئے تھے۔

میموگیٹ اسکینڈل 2011 میں اس وقت سامنے آیا تھا جب پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین منصور اعجاز نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ انہیں حسین حقانی کی جانب سے ایک پیغام موصول ہوا جس میں انہوں نے ایک خفیہ میمو اس وقت کے امریکی ایڈمرل مائیک مولن تک پہنچانے کا کہا تھا۔

یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے لیے کیے گئے امریکی آپریشن کے بعد پاکستان میں ممکنہ فوجی بغاوت کو روکنے کرنے کے سلسلے میں حسین حقانی نے واشنگٹن کی مدد حاصل کرنے کے لیے ایک پراسرار میمو بھیجا تھا۔

اس اسکینڈل کے بعد حسین حقانی نے بطور پاکستانی سفیر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور اس کی تحقیقات کے لیے ایک جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا گیا تھا۔ جوڈیشل کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ میمو ایک حقیقت تھا اور اسے حسین حقانی نے ہی تحریر کیا تھا۔ کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ میمو لکھنے کا مقصد پاکستان کی سویلین حکومت کو امریکا کا دوست ظاہر کرنا تھا

اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی کہ ایٹمی پھیلاؤ روکنے کا کام صرف سویلین حکومت ہی کر سکتی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ حسین حقانی نے میمو کے ذریعے امریکا کو نئی سیکورٹی ٹیم کے قیام کا یقین دلایا اور وہ خود اس سیکیورٹی ٹیم کا سربراہ بننا چاہتے تھے۔ کمیشن کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ‘حسین حقانی یہ بھول گئے تھے کہ وہ پاکستانی سفیر ہیں انہوں نے آئین کی خلاف ورزی کی’۔

گردن کی سیاہ رنگت ایسے سفید ہو گی جیسے کبھی اس پہ سیاہی تھی ہی نہیں۔۔ بس یہ عام سا نسخہ استعمال کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گردن کا رنگ سیاہ ہونا بظاہر نہ ہی کوئی پیچیدہ مسئلہ ہے اور نہ کوئی بیماری .لیکن یہ ایک الجھن ہے جو کہ لا پرواہی کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے .مندرجہ ذیل ٹوٹکوں پر عمل کرکہ آپ انڈرآرم کی جلد پھر سے نرم و ملائم اور صاف ستھری بنا سکتے ہیں: ۱.ویکسنگ بغل کا رنگ سیاہ ہونے سے بچانے کے لئے شیونگ ریزر کا استعمال کرنا ترک کر دیں .

بال صاف کرنے کے لئے ویکس کریم کا استعمال سب سے بہتر ہوتا ہے . ویکسنگ کرنے سے غیر ضروری بال جڑ سے اکھڑ جاتے ہیں اور ان کی نشونما بھی سست ہو جاتی ہے ،کسی انفیکشن اور زخم ہونے کا خطرہ بھی نہیں ہوتا . ۲. قدرتی ڈیوڈنٹ پسینہ کی بدبو سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ڈیوڈرنٹ اور پرفیومز کا استعمال کیا جاتا ہے جس میں الکحل کی کافی مقدار ہوتی ہے جو بغلوں کا رنگ سیاہ کرتی ہے .

اس لئے مصنوعی خوشبو کی جگہ قدرتی خوشبو کا استعمال کریں صندل کی لکڑی کا پاؤڈر اور کارن فلاور ہم مقدار لے کر بغلوں میں ٹیلکم پاؤڈر کی طرح استعمال کریں جس سے نہ صرف پسینہ جلد خشک ہو گا بلکہ بغلوں کی سیاہی بھی کم ہوگی . ۳.ایکسفولییٹ مردہ خلیوں کے باعث جلد کی رنگت سیاہی مائل ہو جاتی ہے اس لئے چہرے کی طرح بغلوں کی سیاہی کو کاٹنے کے لئے ہفتے میں دو دفعہ ایکسفولیشن ضروری ہے .

ایک چمچ دانے دار چینی میں ادھا لیموں نچوڑلیں اور بغلوں میں لگا کر دس منٹ لگا رہنے دیں ،دس منٹ بعد انگلیوں کو گیلا کر کر اسکرب ( رگڑیں )اور چینی جھاڑ دیں اور نیم گرم پانی سے غسل کر لیں . دو چمچ پسے ہوئے چاولوں میں سرکہ ڈال کر لیپ بنا کر بغلوں میں بیس منٹ تک لگائیں اور ٹھنڈے پانی سے صاف کر لیں .یہ ایکسفولییٹر ناخوش گوار بو ،جراثیم اور مردہ خلیو ں کو ختم کرتا ہے .

۴.تیل کا مساج خون کی گردش بڑھانے کے لئے چہرے اور جسم کی مالش کی جاتی ہے جس سے جلد ملائم اور رنگ صاف ہوتا ہے .اسی طرح بغلوں کی حساس جلد کو بھی موائسچرائزر کی ضرورت ہوتی ہے .نہانے کے بعد یا غیر ضروری بال صاف کرنے کے بعد بغلوں کو اچھی طرح سے صاف اور خشک کریں تاکہ نمی نہ رہے اور جراثیم پیدا نہ ہوں اور زرا سا زیتون ،چنبیلی یا ناریل کا تیل ضرور لگائیں .

۵. بیکنگ سوڈا بیکنگ سوڈ ا صرف ایکسفولییٹر ہی نہیں بلکہ بہترین ڈیوڈرنٹ بھی ہے جو پسینہ کی بو کو کم کرتا ہے .ساتھ جلد کی رنگت کو بھی صاف کرتا ہے بیکنگ سوڈ اکو پانی میں ملائیں اور بغلوں میں پانچ منٹ تک لگارہنے دیں اور ٹھنڈے پانی سے دھو لیں . ۶.وائٹننگ کریم چہرے کی رنگت صاف کرنے کے لئے خواتین مہنگی مہنگی وائٹننگ کریم استعمال کرتی ہیں لیکن بغلوں کی سیاہی دور کرنے کے لئے کم پیسوں میں وائٹننگ ماسک تیار کیا جا سکتا ہے .

چار چمچے بیسن ،ایک چٹکی ہلدی ،ایک چمچ بیکنگ سوڈا اور ایک چمچ خشک پاؤڈر ملا کر باتل میں ڈال کر رکھ لیں ، نہانے سے پہلے ایک چمچ ڈرائی مکسچر میں لیموں کے قطرے ملائیں اور پانی سے گھول کر مکسچر بغلوں میں لگائیں اور آدھے گھنٹے بعد مساج کرتے ہوئے صاف کر لیں اورٹھنڈے پانی سے صاف کر لیں . ۷.زعفران زعفران اگرچہ کافی مہنگا ہوتا ہے

لیکن خواتین جہاں مہنگے مہنگے پروڈکٹس استعمال کرتی ہیں وہاں انھیں زرا سی بچت کر کے زعفران گھر میں رکھنا چاہئے .اگر بغلوں کا رنگ زیادہ سیاہ ہو اور سیاہی جلد دور کرنی ہو تو ایک چٹکی زعفران نیم گرم پانی میں بھگوکر بغلوں میں لگائیں اور رات بھر لگا نے کے بعد صبح نہا لیں .چند دفعہ کے استعمال سے واضح تبدیلی آئے گی . ۸.آلو آلو میں ایسڈک خصوصیات ہونے کے باعث رنگت کو صاف کرتا ہے .

رات میں آلو کا ٹکڑا بغلوں پر رگڑیں اور صبح صاف کر لیں . ۹.کھیرا کھیرے کا پانی پسینہ اور پسینہ سے پیدا ہونے والی بو کو کم کرتا ہے اور بغل کی سیاہی بھی دور کرتا ہے . ۰۱.کینو ایک کلو پانی میں کینو کے چھلکے ڈال کر ابال لیں اور اس پانی کو نہانے کے پانی میں شامل کر لیں اس پانی سے نہ صرف بھینی بھینی خوشبو آئے گی بلکہ جلد کی رنگت بھی صاف ہو گی

میدان سجے گا سیٹیاں بجیں گی ۔۔ کوئٹہ اور اسلام آباد کے درمیان پی ایس ایل میچ آج کہاں اور کتنے بجے کھیلا جائے گا؟ شائقین کیلئے زبردست خبرآگئی

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین نمائشی میچ آج کھیلا جائے گا ۔ کھلاڑیوں سمیت شوبز ستارے بھی شرکت کریں گے ۔2 بار فائنل کھیلنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج نمائشی میچ میں اسلام آباد کے مد ِ مقابل ہو گی ۔

گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ کے کپتان سرفراز احمد ہوں گے ۔جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت سابق قومی کپتان مصباح الحق کریں گے۔میچ شام ساڑھے 5 بجے راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے شوبز ستارے بھی رنگ جمائیں گے