تین دن قبل مسافر طیارے کے حادثے میں نجومی بھی ہلاک ہوگیا، سفر سے پہلے اسے کیا چیز نظر آئی اور اس نے اپنی موت کے بارے میں کیا پیشنگوئی کی؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

روس سے تعلق رکھنے والے ایک نجومی کے ساتھ عجب افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ دوسروں کو مستقبل کا حال بتانے والے اس نجومی کو اپنی جانب بڑھتی موت کے اشارے ملے لیکن وہ ان کا مطلب سمجھنے میں ناکام رہا اور اگلے ہی دن ایک طیارہ حادثے کا شکار ہو کر دنیا سے رخصت ہو گیا۔ میل آن لائن کے مطابق نجومی الیا ستاوسکی کی منگیتر کا کہنا ہے

کہ اس کے شوہر کو جادوئی شیشے نے خطرے کے اشارے دے دئیے تھے لیکن وہ سمجھا کہ روحانی طاقتیں اسے اپنی سالگرہ کی پارٹی کینسل کرنے کو کہہ رہی ہیں جبکہ حقیقت میں اسے فضائی حادثے کا اشارہ دیا جارہا تھا۔ جادوئی شیشے میں اسے ایک جائے حادثہ نظر آئی تھی جہاں تفتیش کار اور پولیس اہلکار بڑی تعداد میں جمع تھے اور شواہد اکٹھے کر رہے تھے۔

الیا ستاوسکی جادوئی شیشے میں اس منظر کو دیکھ کر سمجھا کہ یہ اس کی سالگرہ پارٹی کے متعلق کوئی اشارہ ہے اور اس نے یہ پارٹی کینسل کردی۔ اگلے دن وہ اپنی سالگرہ منانے کی بجائے سارا توف ائیرلائنز کی پرواز میں بیٹھ کر اورسک شہر کی جانب روانہ ہوا لیکن اسے معلوم نہیں تھا کہ چند منٹ بعد ہی یہ طیارہ حادثے کا شکار ہو گا اور وہ دنیا سے رخصت ہو جائے گا۔ الیا ستاوسکی کی منگیتر نے مزید بتایا کہ جادوئی شیشے نے یہ بھی بتایا تھا کہ ان کی قسمت میں اکٹھے ہونا نہیں لکھا، اور الیاستاوسکی کی موت کی صورت میں یہ بات بھی سچ ثابت ہو گئی۔

’میرا باپ شیطان ہے، اس نے میری بہن کے ساتھ یہ کام کیا، وہ دوزخ میں جائے گا لیکن وہاں۔۔۔‘ 11 سالہ بچی کی ڈائری میں ماں کو ایسی بات لکھی نظر آگئی کہ ہوش اُڑ گئے، ایسا شرمناک ترین انکشاف کہ پوری زندگی تباہ ہوگئی

شوہر کا خفیہ معاشقہ کسی بھی بیوی کے لئے بہت بڑے صدمے کی بات ہے لیکن اگر کسی عورت کو ایک دن اچانک یہ معلوم ہو کہ اس کے شوہر نے اپنی ہی سگی بیٹی کے ساتھ ناجائز تعلق استوار کر رکھا ہے تو اس سے بڑھ کر لرزہ خیز بات کیا ہو سکتی ہے۔ ناقابل یقین بدنصیبی کا یہ اندوہناک واقعہ امریکی خاتون الیسا پلاڈل کے ساتھ پیش آیا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق الیسا کی ابتلاءکا آغاز اس وقت ہوا جب وہ نوعمری میں ہی حاملہ ہو گئی۔ محض 16 سال کی عمر میں وہ ایک بچی کی ماں بن گئی لیکن چونکہ وہ بچی کی پرورش کے قابل نا تھی لہٰذا یہ بچی ایک سماجی ادارے کے حوالے کر دی گی تا کہ کوئی ضرورت مند جوڑا اسے گود لے سکے۔
اس بچی کا نام کیٹی فسکو رکھا گیا اور وہ اپنے حقیقی ماں باپ سے دور ایک لے پالک بچے کے طور پر اپنی عمر کی منازل طے کرنے لگی۔ جب وہ 18 سال کی ہوئی تو اس نے اپنے حقیقی ماں باپ کی تلاش شروع کر دی اور بالآخر انہیں ڈھونڈنے میں کامیاب ہو گئی۔ بظاہر تو الیسا اور ان کے شوہر سٹیون کے لئے یہ بہت بڑی خوشی تھی لیکن کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ یہ خوشی بالآخر اس خاندان کی بربادی کا سبب بننے والی تھی۔

سعودی عرب میں 2ہزار سال پرانا پتھر دریافت لیکن اس پر کیا چیز بنی ہوئی تھی؟ دیکھ کر ماہرین کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ گئیں، یہ تو کسی کو امید نہ تھی کہ۔۔۔

سعودی عرب کے شمال مغربی پہاڑوں میں پتھروں پر ہزاروں سال قبل کندہ کئے گئے ایسے نادر نقش دریافت ہو گئے ہیں کہ ساری دنیا کے ماہرین آثار قدیمہ اس دریافت پر حیران رہ گئے ہیں۔ شمال مغربی خطے میں صوبہ الجوف کی صحرائی پہاڑیوں میں یہ دریافت سعودی اور فرانسیسی ماہرین اثارقدیمہ کی ایک مشترکہ ٹیم نے کی ہے۔

میل آن لائن کے مطابق پہاڑوں میں تین مختلف مقامات پر پتھروں پر کندہ کئے گئے اونٹوں کے مجسمے ملے ہیں جبکہ ایک جگہ ایک اونٹ اور گدھے کا مجسمہ بھی ملا ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ یہ مجسمے تقریباًدوہزار سال قبل بنائے گئے ہوں گے اور تب یہ جگہ ایک معبد رہی ہوگی۔اگرچہ کٹاﺅ کے باعث یہ مجسمے خراب اور متاثر ہوئے ہیں لیکن ان میں سے کچھ اب بھی کافی اچھی حالت میں ہیں۔ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ یہ سب ہی مجسمے تاریخی اہمیت کے حامل ہیں لیکن اونٹ کے ساتھ گدھے کا مجسمہ انتہائی منفرد ہے کیونکہ اس سے پہلے قدیم دور کے آثار میں کبھی گدھے کا نقش یا مجسمہ نہیں ملا۔

”آج رات میری ڈیٹ اس کے ساتھ ہے۔۔“ غریدہ فاروقی نے ویلنٹائنز ڈے کے حوالے سے ٹویٹر پر ایسا پیغام جاری کر دیا کہ پاکستانی سوچ بھی نہ سکتے تھے

آج 14 فروری ہے یعنی ’ویلنٹائن ڈے ‘لیکن پاکستان میں اسے منانے پر اجازت نہیں دی گئی لیکن پھر بھی پاکستانی اپنی محبت کا اظہار سوشل میڈیا کے ذریعے کر رہے ہیں اور اپنی مصروفیات کے بارے میں بھی بتا رہے ہیں اور اسی تناظر میں معروف صحافی غریدہ فاروقی نے بھی پیغام جاری کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق غریدہ فاروقی کا شمار ملک کے بڑے صحافیوں میں ہوتاہے

اور وہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو بھی نظر آتی ہیں تاہم انہوں نے سوشل میڈیا پر ویلنٹائنز ڈے کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے ہاتھ میں ’کھجور ‘پکڑ کر تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا کہ ’آج رات میری ڈیٹ یہ ہے ‘۔غریدہ فاروقی نے اپنے پیغام جے ساتھ ویلنٹائنز ڈے کے ہیش ٹیگ کے علاوہ ”با حیا ڈیٹ “اور ’اسلامی ڈیٹ ‘کا بھی ہیش ٹیگ استعمال کیا ۔غریدہ فاروقی کے اس پیغام پر بہت سے صارفین انہیں داد دے رہے ہیں ۔

دوران پرواز مسافر نے کھڑکی سے باہر دیکھا تو ہوائی جہاز کا انجن ٹوٹا ہوا نظر آگیا، لیکن پھر اس نے گھبرانے کی بجائے ایسا کام کر ڈالا کہ آپ تصور بھی نہیں کرسکتے

اڑتے ہوائی جہاز میں معمولی سی خرابی بھی کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے لیکن اگر اس کا انجن ہی ٹکڑے ٹکڑے ہو کر بکھرنے لگے تو اس سے زیادہ خوفناک بات کیا ہو سکتی ہے۔ امریکا کی یونائیٹڈ ائرلائن کے ایک طیارے کے ساتھ ہزاروں فٹ کی بلندی پر یہی واقعہ پیش آ گیا، لیکن حیرت کی بات ہے کہ جب ایک مسافر کی نظر ٹوٹتے ہوئے انجن پر پڑی تو اس نے خوفزدہ ہونے کی بجائے اس پر ایک مزاحیہ ٹویٹ کر ڈالی۔

دی مرر کے مطابق یونائیٹڈ ائیرلائنز کی پرواز 1175 کو سنگین ایمرجنسی کے باعث ہونولولو ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ یہ پرواز سان فرانسسکو سے ہوائی کے لئے روانہ ہوئی تھی۔ طیارے میں بیٹھے مسافر ایرک ہڈاڈ نے انجن کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تصاویر سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کیں۔ ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دائیں طرف کے انجن کا اوپری خول پوری طرح اُڑ کر الگ ہوگیا تھا

اور انجن کے اندرونی حصے واضح نظر آرہے تھے۔ایرک، جو کہ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل میں انجینئر کے طور پر کام کرتے ہیں، اس خطرناک صورتحال میں پریشان ہونے کی بجائے اپنی حس ظرافت کا مظاہرہ کرتے نظر آئے۔ ایک تصویر میں وہ ایک فلائیٹ سیفٹی مینول پکڑے ہوئے نظر آتے ہیں اور ساتھ لکھا ہے ”اس مینول میں مجھے ایسی صورتحال کے لئے کوئی رہنمائی نظر نہیں آرہی۔“

خوش قسمتی سے یہ طیارہ ہونولولو ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنے میں کامیاب ہوگیا اور اس میں سوار مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے۔ ہوائی ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن اور ائیرکرافٹ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ اس واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

پاکستانی لڑکیاں اپنے یہ پیڈز پاکستانی حکام کو دھڑا دھڑ بھیجنے لگیں، یہ کیوں کیا جارہا ہے ؟ وجہ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

بھارتی فلموں پر ہمارے ہاں پہلے بھی اعتراضات کئے جاتے رہے ہیں لیکن نئی فلم ’پیڈمین‘ نے تو ایک بڑا ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ یہ فلم اس لحاظ سے کچھ زیادہ ہی متنازع بن گئی ہے کہ اس میں ایک ایسے موضوع کو چھیڑا گیاہے جس پر ہمارے ہاں کھلے عام بات کرنا بہت معیوب سمجھا جاتا ہے۔ ویب سائٹ ’مینگو باز‘ کے مطابق اطلاعات یہ ہیں کہ سنسر بورڈ نے اس فلم کی نمائش کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

پاکستانی لڑکیاں اپنے یہ پیڈز پاکستانی حکام کو دھڑا دھڑ بھیجنے لگیں، یہ کیوں کیا جارہا ہے ؟ وجہ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

اس فیصلے پر بہت سے لوگ سیخ پا ہوگئے ہیں اور غصے میں آکر سنسر بورڈ کو سینیٹری پیڈ، جو کہ اس فلم کا بنیادی موضوع ہے، بھیجنے شروع کردئیے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین اس فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔ سنسر بورڈ کو بھیجے جانے والے پیغامات میں کہا جا رہا ہے کہ عورت کے لئے حیض ایک قدرتی معاملہ ہے اور اس سے متعلقہ صفائی ستھرائی کا اہتمام اس کی بنیادی ضرورت ہے۔ ناقدین کا کہناہے کہ اس معاملے میں آگاہی پیدا کرنا اور اس کے متعلق بات کرنا بالکل مناسب ہے اور اسے خوامخواہ شرم و حیا کا مسئلہ بنا دینا درست طرز عمل نہیں۔

آنکھ پر اس طرح کا دانہ نکل آئے تو کبھی غلطی سے بھی اسے پھوڑیں مت، کیسے نجات حاصل کر سکتے ہیں؟ جانئے وہ بات جو آپ کو بہت بڑی مشکل سے بچا سکتی ہے

 آنکھ پر پلکوں کے قریب نمودار ہونے والا سرخ رنگ کا دانہ بہت پریشانی کا سبب بنتاہے اور جی بہت چاہتا ہے کہ اسے دبا کر پھوڑ ڈالیں، مگر یہ غلطی بھول کر بھی نا کریں۔ لیزر آئی سرجن ڈاکٹر منگ وانگ کا کہنا ہے کہ پلکوں کی جڑوں میں خشکی اور آلودگی جمع رہنے کی وجہ سے ان میں بیکٹیریا پیدا ہوجاتے ہیں جن کے باعث لال رنگ کا دانہ نمودار ہو جاتا ہے۔

بنیادی طور پر یہ دانہ ’میبولین گلینڈز‘ میں بیکٹیریا داخل ہونے سے سے نمودار ہوتا ہے۔ ڈاکٹر منگ وانگ بتاتے ہیں کہ اگر آپ کی آنکھ پر یہ دانہ نکل آئے تواس کے ساتھ ہرگز چھیڑ چھاڑ مت کریں۔ایسی صورت میں ماہر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ ڈاکٹر اس کیلئے عموماً اینٹی بائیوٹک ادویات تجویز کرتے ہیں۔ اگر آپ ان ادویات کا استعمال شروع کرتے ہیں تو ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق علاج مکمل کریں کیونکہ اسے درمیان میں چھوڑنے سے مسئلہ زیادہ سنگین ہوسکتا ہے۔ دانے کے جلد خاتمے کے لئے ادویات کے استعمال کے ساتھ آپ اسے وقتاً فوقتاً نیم گرم کپڑے سے نرمی کے ساتھ دباسکتے ہیں۔ آپ ایسا دن میں کئی بار کرسکتے ہیں۔

عام طور پر یہ مسئلہ ادویات سے باآسانی حل ہوجاتاہے لیکن اگر علاج نہ کروایا جائے تو دانہ سخت ہوجاتا ہے اور پھر اس کے خاتمے کے لئے آپریشن کی ضرورت بھی پڑسکتی ہے۔ اس دانے کو پھوڑنے سے مکمل گریز کرنا اس لئے ضروری ہے کہ ایسا کرنے سے انفیکشن آپ کی آنکھ تک پھیل سکتاہے۔ بعض ایسے کیس بھی دیکھے گئے ہیں کہ یہ انفیکشن آنکھ کے راستے دماغ تک پہنچ گیا۔ یہ صورتحال انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے لہٰذا احتیاط لازم ہے۔

مجھے اپنے لئے بوائے فرینڈ کی تلاش ہے جو۔۔۔‘ نوجوان لڑکی نے فیس بک پر ایسی بات لکھ دی کہ مردوں میں ہلچل مچا دی، جان کر آپ بھی تیاری پکڑلیں گے

اچھے رشتے کی تلاش کے لئے دوستوں عزیزوں کی مدد لینے کا روایتی طریقہ پرانا ہوا تو نوجوان نسل نے سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے آئیڈیل ڈھونڈنا شروع کر دیا، مگر شاید اب تک کسی کے ذہن میں یہ خیال نہیں آیا تھا کہ رشتے کی تلاش کے لئے خوبیوں خامیوں کی ایک فہرست مرتب کر کے اشتہار کی صورت میں بھی شائع کی جا سکتی ہے۔ یہ منفرد طریقہ ریچل سالسبری نامی نوجوان لڑکی نے اختیار کیا ہے

اور اس کے اشتہار میں دنیا بھر کے نوجوان خوب دلچسپی لے رہے ہیں۔ ریچل کا کہنا ہے کہ ان کی ایک سہیلی نے فیس بک پر اسی طرح سے اپنے لئے خاوند ڈھونڈا تھا۔ اپنی سہیلی کی کامیابی سے ریچل کو بھی تحریک ملی اور اس نے فیس بک کے ذریعے بوائے فرینڈ کی تلاش کرنے کا فیصلہ کیا۔ ریچل نے روایتی طریقوں کی بجائے فیس بک پر اشتہار دینا مناسب سمجھا، جس کے بارے میں وہ لکھتی ہیں ’’میری سہیلی کیٹی برینن نے بھی فیس بک پر ایک ایسا ہی اشتہار شائع کیا تھا جس کے نتیجے میں اسے ایک ہینڈسم خاوند مل گیا۔

میں مختلف سوشل میڈیا ایپس کو استعمال کرکے نوجوانوں سے دوستی کرنے کے جھنجھٹ میں نہیں پڑنا چاہتی لہٰذا میں نے بھی سوچا کہ کیوں نہ ایک اشتہار کی صورت میں اپنا مدعا بیان کردوں۔ تو میں آپ کو اپنی کچھ خوبیاں بتائے دیتی ہوں، ہو سکتا آپ کو کچھ دلچسپی محسوس ہو۔ میں ایک اداکارہ اور مصنفہ ہوں اور بچوں کیلئے پارٹیاں منعقد کرنے کا کام بھی کرتی ہوں۔ میں خود کو بہت خوش مزاج قرار دیتی ہوں۔ میں سبزی خور ہوں اور حقوق نسواں کے لئے بھی کام کرتی ہوں جبکہ کھانا پکانے میں بھی مجھے مہارت حاصل ہے۔

مجھے کسی ایسے شخص کی تلا ش ہے جو قابل بھروسہ اور مستحکم شخصیت کا مالک ہو۔ غیر یقینی اور ناقابل اعتبار لوگوں سے میں دو ربھاگتی ہوں۔ اسے آرٹ میں بھی کچھ دلچسپی ہونی چاہیے اور وہ فیاض اور نرم دل طبیعت کا مالک ہونا چاہیے۔ اچھی حس مزاح میری کمزوری ہے اور میں خوش رہنا پسند کرتی ہوں۔ اپنے شریک حیات سے بھی یہی توقع رکھوں گی کہ وہ خود بھی خوش رہے اور مجھے بھی خوش رکھے۔ اگر آپ میں یہ خوبیاں ہیں یا آپ کے کسی دوست میں یہ خوبیاں ہیں تو مجھے اس کے بارے میں یا اسے میرے بارے میں ضرور بتائیے۔‘‘

یا اللہ کسی بیٹی کیساتھ ایسا نہ ہو ۔۔ کراچی کی حافظ قرآن نویں جماعت کی لڑکی سمیرا کیساتھ سندھ پولیس کا شرمناک سلوک ۔۔ جان کر آپ بھی کانپ اٹھیں گے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کی حافظ قرآن سمیرا آج بھی انصاف کی منتظر ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کی رہائشی سمیرا ڈھائی سال قبل نویں جماعت کا امتحان دینے گئی لیکن واپس نہیں آئی۔ سمیرا کی گمشدگی پر مدینہ کالونی تھانہ میں 2015/90 پرچہ درج ہوا۔ 15 دن بعد سمیرا نے فون کال کرکے ماں کو مدد کے لئے کہا تو پتہ چلا کہ ایڈریس منڈی بہاؤالدین چک مانو کا ہے،

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس کی جانب سے کارروائی کے لیے تین لاکھ روپے مانگے گئے۔ غریب ماں رقم نہ دے سکی تو خود بیٹی کی مدد کے لئے پہنچی لیکن کچھ نہ کر سکی۔سمیرا کی والدہ نے کہا کہ میں نے پولیس کو بتایا تھا کہ میرے شوہر مجھے چھوڑ چکے ہیں ، میں بیوہ جیسی ہوں میرے پاس اتنی رقم نہیں ہے آپ کچھ کم کر دیں۔ پولیس نے کہاکہ آپ ایسا کریں کہ پھر یہ ایڈریس لیں اور خود ہی چلی جائیں جس کے بعد میں نے اپنے کزن کو فون کیا ۔

جب وہاں پہنچے تو وہ کوئی حویلی تھی ، اس گاؤں کا ایک بہت بڑا چودھری تھا جس نے مجھے پانچ دن کا ٹائم دے دیا تھا۔میری سمیرا سے 2 سیکنڈ کی ملاقات بھی کروائی گئی جس میں سمیرا نے مجھ سے کہا کہ ماما مجھے بچا لو ، مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ والدہ نے بتایا کہ سمیرا کے بال بکھرے ہوئے تھے ۔ وہ تو کبھی دوپٹے کے بغیر اور برقعے کے بغیر بھی گھر سے نہیں نکلی تھی۔

پیسے نہ ملنے پراغوا کاروں نے سمیرا کو چھوڑنے سے انکار کر دیا جس کے بعد 16 برس کی سمیرا جان سےہاتھ دھو بیٹھی۔ سمیرا کی والدہ نے انصاف کے لیے اپنا دوپٹہ پھیلا لیا اور چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں۔

آج احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف نیب نے ایک سی ڈی دی ۔۔ وہ سی ڈی جب چلائی گئی تو اس میں کیا تھا ؟ عدالت میں پہلے تو سب ہکا بکا رہ گئے اور پھر خوب قہقہے ۔۔ دلچسپ انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کے خلاف ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت نیب کی جانب سے خواجہ حارث کو ایک سی ڈی دی گئی ۔ سی ڈی چلانے پر پھول سامنے آ گیا جس پر عدالت میں قہقہے لگے ۔

اس کے بعد نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کو والیم 5 کی سی ڈی فراہم کی گئی ۔ والیم 5 کی سی ڈی چلانے پر خواجہ حارث نے کہا کہ یہ سی ڈی بھی خاموش ہی چل رہی ہے جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ عدالت میں اسپیکرز نہیں ہیں اسی لیے آواز نہیں آ رہی۔