پاکستان کا وہ شہر جسے دنیا کا چوتھا سستا ترین شہر قراردے دیا گیا

لندن (نیوز ڈیسک )برطانوی میگزین نے حال ہی میں دنیا کے مہنگے ترین اور سستے ترین شہرون کی فہرست جاری کی ہے ، جس میں کراچی کو دنیا کا چوتھا سستا ترین شہر قراردیا گیا ہے۔دی اکنامسٹ کی سروے رپورٹ کے مطابق دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں سنگا پور پہلے نمبر پر ہے ۔دس مہنگے ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر زیورخ(سوئٹزرلینڈ)،

تیسرے پر ہانگ کانگ جبکہ چوتھے اورپانچویں پر بالترتیب جنیوا اور پیرس موجود ہی۔ رپورٹ میں جب دنیا کے سب سے سستے شہروں کا ذکر آیا تو ‘لوساکا کو سستا ترین شہر ٹھہرایا گیا جبکہ پاکستان کا صنعتی مرکز شہر کراچی دنیا کے دس سستے ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر ہے، فہرست میں بھارت کے چار شہر بنگلور، ممبئی، چنائی اور نیو دہلی بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *