انٹرنیٹ پر تعارف، آدمی نوجوان لڑکی سے ملنے چلا گیا، لیکن پھر واپس گھر پہنچا تو پیچھے سے لڑکی نے ایسا کام کر ڈالا کہ جان کر ہر مرد کے ہوش اُڑجائیں

انٹرنیٹ کی دوستی کیا کچھ گُل کھلا سکتی ہے اس کی مثالیں اکثر ہم میڈیا میں دیکھتے، سنتے رہتے ہیں۔ اب برطانیہ سے بھی ایسی ہی ایک خبر آ گئی ہے جسے سننے کے بعد کوئی بھی شخص انٹرنیٹ پر کسی لڑکی سے دوستی کرنے سے پہلے سو بار سوچے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی علاقے ہرٹ فورڈ شائر کے امیر بینکار پاﺅل فولکنر کی ویب سائٹ میچ ڈاٹ کام پر ایک لڑکی سے ملاقات ہوئی

اور دونوں میں دوستی ہو گئی۔ ایک روز ان کی ملاقات ہوئی اور جب پاﺅل ملاقات سے گھر واپس پہنچا تو اسے لڑکی کی کال موصول ہوئی اور اس نے اس سے بھاری رقم کا تقاضا کر ڈالا اور رقم نہ دینے کی صورت میں جنسی زیادتی کا الزام لگانے کی دھمکی دے ڈالی۔رپورٹ کے مطابق جب پاﺅل نے انکار کیا تو لڑکی نے واقعی دھمکی پر عملدرآمد کر ڈالا اورپولیس کو رپورٹ کر دی جس نے فوری طور پرپاﺅل کو گرفتار کر لیا۔ پاﺅل نے سوشل میڈیا پر اپنی کہانی سناتے ہوئے لکھا ہے کہ”میں ایک لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 1 کروڑ 54لاکھ روپے) سالانہ کما رہا تھا۔

اس واقعے کی وجہ سے میری نوکری چلی گئی اور میں اب تک بیروزگار ہوں۔ گرفتاری کے بعد میں ایک سال تک ضمانت پر رہا۔ اس واقعے نے میری زندگی کچھ اس طرح برباد کی کہ اس عرصے کے دوران میں نے کئی بار خودکشی کرنے کا بھی سوچا۔میں نے پولیس کو اپنی بے گناہی کے تمام ثبوت بھی دیئے، اس کے باوجود وہ مجھ سے ایسا سلوک کرتی رہی کہ جیسے میں کوئی خطرناک مجرم ہوں۔“واضح رہے کہ اب پاﺅل کے خلاف تمام الزامات غلط ثابت ہو چکے ہیں اور اسے بری قرار دیا جا چکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *