کپل شرما نے اپنے کتے کا ایسا نام رکھ دیا کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما غصے سے آگ بگولہ ہو گئے، مداح بھی برداشت نہ کر پائے

وہ دن گئے جب کپل شرما کو خود پر ہونے والی تنقید اور نفرت سے بھاگنے کا راستہ نہیں مل رہا تھا اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اب ان کی زندگی نارمل ہو گئی ہے کیونکہ وہ اپنے نئے ٹی وی پروگرام کی تیاری میں مصروف ہیں جس کا پرومو بھی جاری ہو چکا ہے۔

انہوں نے اپنی زندگی میں مزید خوشیاں لانے کیلئے ایک کتا بھی رکھ لیا ہے لیکن اس کا ایسا نام رکھ دیا کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما غصے سے آگ بگولہ ہو گئے ہوں گے جبکہ کرکٹر اور اداکارہ کے مداح تو بالکل بھی برداشت نہ کر پائے اور طرح طرح کی باتیں شروع کر دیں۔

کپل شرما نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیارے کتے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا ”چیکو سے ملیں۔۔۔ میرا نیا دوست۔“

جیسے ہی ان کا یہ پیغام سامنے آیا تو ٹوئٹر کی ’ٹرول بریگیڈ‘ حرکت میں آ گئی کیونکہ ’چیکو‘ نام سنتے ہی سب کی توجہ صرف اور صرف ویرات کوہلی کی جانب گئی جنہیں ان کے ساتھی کھلاڑی پیار سے ”چیکو“ کہہ کر بلاتے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا ”میں آپ کی ٹویٹ میں ویرات کوہلی کو ڈھونڈ رہا تھا“

ایک اور صارف نے لکھا ”ہاں ویسے ایک چیکو کپل کا ہے اور ایک انوشکا کا، تو ہم کیوں ٹینشن لے رہے۔۔۔ چیکو دی چیکو کینسل ہو جائے تو کپل تمہیں مل جائے اور انوشکا مجھے“

ایک اور صارف نے لکھا ”شرارتی لڑکا“

سلمان خان نے لکھا ”کپل پا جی! میرے حساب سے تو چیکو ویرات کوہلی کو کہتے ہیں“

نینیشن پاریکھ نے لکھا ”ویرات پا جی کا بھی یہی ’نک نیم‘ ہے“

پیوش نے لکھا ”آپ کا والا بھی گالی دیتا ہے کیا؟ انوشکا والے کی طرح“

ابھیشیک نے تو فوراً رشتہ داری کی پیشکش کر دی جس کا کہنا تھا ”چیری سے ملو۔۔۔ اپنے چیکو کا میرے چیری سے ویاہ کروا دو، پھر ہم دونوں بھی رشتہ دار ہو جائیں گے“

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *