اولمپک کے دوران درجہ حرارت اتنا گر گیا کہ خواتین رپورٹرز کا میک اپ جمنے لگ گیا، اس حالت میں کیسی دکھتی ہیں؟ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی

جنوبی کوریا میں اولمپک مقابلے جاری ہیں اور دنیا بھر کا میڈیا ان کی کوریج کے لیے وہاں پہنچا ہوا ہے لیکن وہاں کا درجہ حرارت اتنا کم ہو گیا ہے کہ ٹی وی چینلز کی خواتین رپورٹرز کا میک اپ ہی جمنے لگ گیا ہے اور وہ اس حالت میں کیسی دکھتی ہیں؟ دیکھ کر آپ کی ہنسی نہ رکے گی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے مقابلے جنوبی کوریا کے علاقے پیونگ شینگ میں ہو رہے ہیں

جہاں درجہ حرارت منفی 23ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔ اس درجہ حرارت میں خواتین رپورٹرز کا میک اپ جم جانے کے باعث وہ ٹی وی سکرینوں پر بہت عجیب و غریب دکھائی دینے لگی ہیں۔ بعض نے تو سوشل میڈیا پر صارفین سے اس مسئلے کا حل بھی پوچھ لیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹر ایمی ویلیمز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے فالوورز سے پوچھا کہ

’’کوئی شخص ایسے اچھے میک اپ کے بارے میں جانتا ہے جس کے اجزائے ترکیبی میں تیل بھی شامل ہو، تاکہ سردی میں جم کر اس میں دراڑیں نہ پڑیں؟‘‘دیگر کئی رپورٹرز نے بھی اس سے ملتے جلتے سوال لوگوں سے پوچھے ہیں۔ ان کی اس حالت سے صارفین اس قدر محظوظ ہو رہے ہیں کہ ٹوئٹر پر’ ہیلپ‘ اور ’فیس فریز‘کے ٹرینڈ سرفہرست آتے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *