’میرا نوعمر پوتا گھر آیا تو اس نے ہاتھ میں انسانی کھوپڑی پکڑی ہوئی تھی اور پھر۔۔۔‘ آدمی نے پولیس کو ایسی بات کہہ دی کہ اہلکاروں کے بھی اوسان خطا ہوگئے، پھر موقع پر جاکر دیکھا تو۔۔۔

برطانیہ میں جیک گرانٹ نامی ایک لڑکا گھر کے پاس موجود اپنے کھیتوں میں کھیلنے گیا اور کچھ ہی دیر بعد دوڑتا ہوا گھر واپس آیا تو اس کے ہاتھ میں ایک انسانی کھوپڑی تھی۔ اس کے دادا چارلس میڈلم نے اس کے ہاتھ میں کھوپڑی دیکھ کر پولیس اطلاع دی جس نے کھوپڑی ملنے کی جگہ پر جا کر دیکھا تو ایسا انکشاف ہوا کہ سب کے اوسان خطا ہو گئے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق مکئی کے اس کھیت میں پولیس نے جب کھدائی کی تو نیچے سے ایک شخص کی باقیات برآمد ہو گئیں۔ جب ان کا فرانزک ٹیسٹ کرایا گیا تو معلوم ہوا کہ اس شخص کی 20سال قبل موت واقع ہوئی تھی اور اسے یہاں دفن کر دیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ساﺅتھ یارک شائر میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ”تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا اس شخص کو قتل کرکے لاش دفن کی گئی تھی یا اس کی طبعی موت ہوئی تھی۔ تاہم یہ طے ہو گیا ہے کہ یہ کوئی قدیم لاش نہیں بلکہ یہ باقیات ایک نوجوان مرد کی ہیں جس کی موت آج سے 20سال قبل ہوئی تھی۔ملنے والی باقیات کے مزید ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں جن میں اس شخص کی شناخت معلوم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔“

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *