4 ماہ کی بچی کے کان کے پاس اچانک سوراخ ہوگیا، ماں ہسپتال لے کر گئی تو اندر سے کیا چیز نکلی؟ دیکھ کر ہر شخص کے ہوش اُڑجائیں

ننھے بچے پھول کی طرح نازک ہوتے ہیں اور معمولی سی بیماری بھی ان کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ بچوں کے مسائل پر فوری توجہ نا دی جائے تو وہ کس تیزی کے ساتھ سنگین صورت اختیار کر جاتے ہیں اس کی ایک دردناک مثال برازیل سے سامنے آئی ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میںدکھائی دینے والی چار ماہ کی بچی کی حالت اس قدر دردناک ہے کہ دیکھ کر انسان کے جسم پر کپکپی طاری ہو جاتی ہے۔

اس بچی کے کان کے قریب ہونے والے انفیکشن میں اس قدر خرابی ہوئی کہ جب تک اسے ہسپتال لے جایا گیا تو اس کے کان کے قریب سوراخ ہو چکا تھا۔ جب ڈاکٹر نے بچی کا معائنہ کیا تو پتا چلا کہ اس کے چہرے پر متعدد جگہوں پر انفیکشن پھیل چکا تھا اور زخموں میں کیڑے پڑ چکے تھے۔ بچی کے کان کے زخم میں رینگتے ہوئے کیڑوں کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

بچی کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ کیڑے اس کے چہرے کی نازک جلد کو کھا رہے تھے۔ اگر اسے ہسپتال لانے میں مزید تاخیر ہو جاتی تو اس کی زندگی کو بھی خطرہ لاحق تھا۔ بچی کی والدہ کا تعلق رونڈونیا صوبے کے دور دراز علاقے سے ہے، جہاں صحت کی جدید سہولیات کا نام و نشان نہیں ہے۔

ویڈیو دیکھیں:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *